وا شنگٹن ( کامرس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 78 امریکی ڈالرز سے نیچے آ گئی ہے۔ٹرمپ کے ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے عالمی منڈیاں اور کرپٹو کرنسیوں میں گراوٹ آئی ہے، جس سے عالمی کساد بازاری اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں کی فروخت کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔عالمی منڈیاں اس وقت متاثر ہوئیں جب امریکی صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ٹیرف پر اپنے مقف کو نرم نہیں کریں گے، جس سے کساد بازاری کے خدشات میں مزید اضافہ ہوا۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں امریکا کو کرپٹو کیپٹل بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اب ان کے دورِ حکومت میں کرپٹو مارکیٹ شدید دبا کا شکار ہو رہی ہے۔
ٹرمپ کے ٹیرف اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد کمی
6