ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار طویل علالت کے بعد 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے، جہاں دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہو گیا۔ اسپتال کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ میں اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی بیان کی گئی ہے۔منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے اور جب انہوں نے اس دنیا کو الوداع کہا تو وہ خوش تھے، حالانکہ ان کی طبیعت کچھ خراب تھی۔ کنال گوسوامی نے یہ بھی بتایا کہ منوج کمار کی آخری رسومات کل صبح ادا کی جائیں گی۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منوج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اداکار کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “لیجنڈری اداکار اور فلم ساز منوج کمار جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈ منوج کمار 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
7