6
وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کی منظوری کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے کل تک غیر چینی خریدار تلاش کرنا ہوگا۔یہ بیان اس وقت آیا جب گزشتہ روز امریکی صدر نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عالمی منڈی میں شدید ہلچل مچ گئی تھی۔