6
کوئٹہ ( اباسین خبر)جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، گہرام بگٹی کو بگٹی ہائوس ڈیرہ بگٹی سے حراست میں لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی نے بتایا کہ گہرام بگٹی کو 30 روز کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا۔یہ گرفتاری اس وقت ہوئی جب نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔