کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔ ریلوے حکام نے 31 مارچ سے ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم 4 دن گزر جانے کے باوجود کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات نے 29 مارچ کو اس اعلان کی تصدیق کی تھی، لیکن اس کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔اس کے علاوہ، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے سڑک بند ہے، جس کی وجہ سے کراچی جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ 11 مارچ کو ٹرین حملے کے بعد بولان میل کی روانگی معطل کر دی گئی تھی، اور اب تک اس میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
بولان میل کی روانگی ابھی تک معطل، کراچی جانے والے مسافروں کو درپیش مشکلات
6