اسلام آباد( اباسین خبر)انسانی سمگلروں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے الزام میں ایف آئی اے کے 51 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ملازمین پچھلے 3 سالوں میں نوکری سے فارغ کیے گئے۔ پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، 2022 میں 6، 2023 میں 4 اور 2024 میں 41 ایف آئی اے ملازمین کو برطرف کیا گیا۔2024 میں جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں محمد عاقب، ثمینہ رشید، نمرہ، حبیب احمد، سعید اللہ، ساجد اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔ 2023 میں سعد انور، کامران وحید، احمد عمر اور عدیل احمد کو نوکری سے فارغ کیا گیا جبکہ 2022 میں گلزار احمد، شاہدہ یاسمین، محمد عباس، نذر محمد، محمد احسن اور محمد وسیم کو اسی وجہ سے برطرف کیا گیا۔یہ برطرفیاں ایف آئی اے کی جانب سے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائیوں کا حصہ ہیں اور اس سے ادارے میں مزید اصلاحات کی توقع کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کے 51 ملازمین انسانی سمگلروں کے ساتھ تعلقات کے الزام میں نوکری سے فارغ
8