لاہور( ہیلتھ ڈیسک)اگر آپ سانس کی بو، قبض، بھوک، گردوں کے امراض یا تھکاوٹ سے نجات پانا چاہتے ہیں تو اپنے روزمرہ کے معمولات میں پانی پینے کو شامل کریں۔ یہ سادہ سی عادت آپ کو متعدد طبی مسائل سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔میٹھے مشروبات جیسے سوڈا اور جوس میں موجود چینی جسم میں مختلف بیماریوں جیسے موٹاپا، ذیابیطس، اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اس کے برعکس پانی کو ترجیح دینے سے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔پانی پینے کے فوائد:توازن برقرار رکھنا: پانی جسم کے سیال کا توازن قائم رکھتا ہے، جس سے غذائی اجزا کی خلیات تک درست فراہمی ممکن ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔بھوک کو کنٹرول کرنا: پانی پینے سے پیٹ بھرنے کا احساس برقرار رہتا ہے، جس سے کم کیلوریز کا استعمال ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی ممکن ہوتی ہے۔مسلز کے لیے ایندھن: ورزش یا جسمانی مشقت کے دوران مسلز میں پانی کی کمی تھکاوٹ کا سبب بنتی ہے، لہذا مناسب پانی پینا مسلز کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔گردوں کی صحت: پانی گردوں کی فعالیت میں مدد دیتا ہے، جبکہ پانی کی کمی سے گردوں کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔پیداواری صلاحیتیں بڑھانا: پانی کی کمی سے توجہ اور یادداشت پر اثر پڑتا ہے، لہذا کام کے دوران پانی پینا توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کرتا ہے۔تھکاوٹ دور کرنا: پانی کی کمی کی ایک عام علامت تھکاوٹ ہے، جو مناسب پانی پینے سے دور کی جا سکتی ہے۔دماغی تیزی: ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی پینے سے امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے، کیونکہ پانی دماغی تیزی میں مدد فراہم کرتا ہے۔لہذا، اگر آپ اپنی صحت میں بہتری چاہتے ہیں، تو روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا اپنی عادت بنائیں۔
پانی پینے کی یہ عادت آپ کو کس طرح صحت کے مسائل سے بچا سکتی ہے؟: نئی تحقیق میں حیرت انگیزانکشاف
7