کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)عمر کے ساتھ بالوں کی رنگت میں تبدیلی آنا ایک قدرتی عمل ہے، تاہم کچھ افراد میں یہ تبدیلی بہت کم عمری میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ عموما بال 35 سال کی عمر کے بعد سفید ہونے لگتے ہیں، اور 50 سال تک 50 فیصد افراد کے نصف بال سفید ہو چکے ہوتے ہیں، لیکن کچھ افراد کے بال 20 سال کی عمر میں ہی سفید ہونے لگتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کم عمری میں بالوں کا سفید ہونا زیادہ تر موروثی ہوتا ہے۔ بالوں کی سفیدی اس وقت شروع ہوتی ہے جب رنگت پیدا کرنے والے خلیات، جنہیں melanocytes کہا جاتا ہے، رنگ پیدا کرنا بند کر دیتے ہیں۔ اگرچہ اس کی بالکل درست وجہ ابھی تک سائنسدانوں کے لیے غیر واضح ہے، مگر عمر کے ساتھ خلیات کی فعالیت کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بال سفید ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمری میں بالوں کی سفیدی عام طور پر موروثی ہوتی ہے، یعنی یہ جینیاتی عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں چند جینز کی نشاندہی کی گئی ہے جو بالوں کی سفیدی میں کردار ادا کرتے ہیں۔اگر آپ کے خاندان میں کسی کے بال جوانی میں سفید نہیں ہوئے اور آپ کے بال تیزی سے سفید ہو رہے ہیں، تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ کسی اور صحت کے مسئلے کی نشاندہی ہو سکتا ہے۔
کم عمری میں بال سفید ہونے کی وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
5
پچھلی پوسٹ