کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)یورک ایسڈ ایک فضلہ پیداوار ہے جو جسم میں پیورائنز کو توڑنے کے دوران بنتا ہے، اور عام طور پر گردے اسے پیشاب کے ذریعے خارج کر دیتے ہیں۔ تاہم، جب جسم زیادہ یورک ایسڈ پیدا کرتا ہے یا گردے اسے صحیح طریقے سے نکال نہیں پاتے، تو اس سے جوڑوں کا درد، گردے کی پتھری، گردوں کا نقصان اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند طرز زندگی اور غذائیں یورک ایسڈ کی سطح کو قدرتی طور پر کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ ہارورڈ ہیلتھ پبلشنگ کے مطابق، وٹامن سی یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔چند ایسی غذائیں جو یورک ایسڈ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، ان میں شامل ہیں:چیری:چیریاں اینتھوسیانن سے بھرپور ہوتی ہیں جو یورک ایسڈ کی پیداوار کو روکتی ہیں اور جسم کو اضافی یورک ایسڈ نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ جوڑوں میں سوزش کم کرتی ہیں اور درد اور سوجن کو روکتی ہیں۔سنترے اور ترش پھل:سنترہ، لیموں اور سویٹ لائم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو یورک ایسڈ کی سطح کو کم کرتے ہیں اور جوڑوں میں کرسٹل کے جمع ہونے کو روکتے ہیں، جس سے جوڑوں کا درد کم ہو سکتا ہے۔ہائیڈریٹنگ سبزیاں:کھیرا، ٹماٹر اور شملہ مرچ جیسے سبزیاں پانی کی زیادہ مقدار اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں، جو یورک ایسڈ کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں اور گردے کی پتھری کا خطرہ کم کرتی ہیں۔ان غذاں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے یورک ایسڈ کی سطح کو قدرتی طور پر کم کیا جا سکتا ہے اور اس سے جوڑوں کا درد اور دیگر مسائل سے بچا ممکن ہو سکتا ہے۔
یورک ایسڈ کی سطح کم کرنے کے لیے مفید غذائیں
7