کیلیفورنیا( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کی بیماری دماغ میں سکڑا اور ڈیمنشیا کی علامات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ جریدے نیورولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، جن افراد میں دل کے مسائل کی ابتدائی علامات ظاہر ہوتی ہیں، ان میں دماغی تبدیلیوں کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو کہ ڈیمنشیا سے منسلک ہیں۔تحقیق کے دوران یہ بھی پایا گیا کہ جن افراد کے دل مثر طریقے سے خون پمپ نہیں کر پاتے، ان کے دماغ کا حجم صحت مند دل والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر فرینک وولٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ دل کی ہلکی خراب حالت بھی دماغی صحت کے مسائل سے جڑی ہو سکتی ہے، اور دل کے مسائل کا جلد پتہ چلانے سے یادداشت اور سوچنے کی مہارت میں مشکلات کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
دل کی بیماری دماغی سکڑا اور ڈیمنشیا کا سبب بن سکتی ہے: نئی تحقیق
7