6
جاپان ( مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ناگا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جاپانی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے وقوع پذیر ہونے کی وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔