نیویارک ( ہیلتھ ڈیسک)ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ نایاب بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا نِیٹیسینون مچھروں کو مہلک بنا دیتی ہے، جس سے ملیریا کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ دوا مچھروں کی افزائش روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو ملیریا کے پھیلا کو کم کر سکتی ہے۔موجودہ طریقے جیسے آئیورمیکٹِن کو مچھروں کے خون میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کی زندگی کو مختصر کیا جا سکے، مگر یہ دوا ماحولیاتی سطح پر اثرات مرتب کرتی ہے اور جسم میں دیگر ادویات کی مزاحمت پیدا کر سکتی ہے۔یونیورسٹی آف نوٹرے ڈیم کے محققین کا کہنا ہے کہ نِیٹیسینون ملیریا جیسے امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس دوا کا استعمال مچھروں کی نسل کو متاثر کیے بغیر بیماری کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
نیا علاج ملیریا کے خلاف جنگ میں انقلاب لا سکتا ہے: نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
8