لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس 6 ملکی ایونٹ کی میزبانی پاکستان 9 اپریل سے کرے گا۔آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 10 امپائرز اور 3 ریفریز کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں پاکستان کے علی نقوی میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ان کے ساتھ شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بھی میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا آغاز آج شب سے ہو گا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ کوالیفائرز کے میچ آفیشلز کا اعلان
7