6
پشاور( ابا سین خبر)چمن میں پاک افغان بارڈر بابِ دوستی سے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کنٹرول روم کے مطابق، بابِ دوستی کیمپ میں نادرا کا جدید بائیومیٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا ہے تاکہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل تیز اور موثر ہو سکے۔انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ افغان شہریوں کے قیام و طعام کے لیے جمال عبدالناصر فٹبال اسٹیڈیم کیمپ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کیمپ میں افغان شہریوں کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی واپسی کا عمل آسانی سے مکمل ہو سکے۔