کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں چھ دنوں سے لگی ہوئی آگ بدستور جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پلاٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم تپش کے باعث ہفتے کے روز آگ بجھانے کا عمل روک دیا گیا تھا۔انتظامیہ کے مطابق، آگ 1200 فٹ گہری بورنگ کے لیے کھدائی کے دوران لگی تھی۔ واقعہ کی جگہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، تاکہ کیمیائی تجزیے کے ذریعے گیس کی نوعیت اور حجم کا پتہ چلایا جا سکے۔اگر گیس کا ذخیرہ کم ہوتا ہے تو آگ خود بخود چند دنوں میں بجھ سکتی ہے، تاہم اگر ذخیرہ بڑا ہوا تو آگ کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
کراچی کے کورنگی کریک میں 6 روز سے جاری آگ کی شدت میں کمی نہ آ سکی، انتظامیہ کی تحقیقات جاری
7