کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا۔ احد رضا میر نے حال ہی میں ایک ویب شو کے دوران اس سوال کا جواب دیا کہ کیا محبت میں عمر کا فرق کوئی مسئلہ ہوتا ہے؟احد رضا میر نے کہا کہ ان کے خیال میں محبت میں عمر کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا، کیونکہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کوئی سخت قوانین نہیں ہیں کہ محبت کے لیے کسی کی کتنی عمر ہونی چاہیے یا وہ کتنے جوان ہوں۔اداکار نے مزید کہا کہ جب دو لوگ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دونوں کی عمروں میں کتنا فرق ہے۔ احد رضا میر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے شادی شدہ جوڑے ہیں جن کی عمروں میں 6، 8، 10 یا 15 سال کا فرق ہے، لیکن جب دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، تو عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا۔
بہت سارے شادی شدہ جوڑے ہیں جن کی عمروں کا فرق ہے، محبت میں عمر کا فرق اہمیت نہیں رکھتا:ر احد رضا میر
7