کراچی ( اباسین خبر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کے بجلی کی قیمتوں کے بارے میں اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ اصولا بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ کی قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو فائدہ ہو اور انڈسٹری کا پہیہ چل سکے۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں اہم فیصلے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان متوقع ہے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے کاروباری برادری کے نمائندوں کو ملاقات کے لیے بلالیا ہے تاکہ پاور سیکٹر ریفارمز پر اعتماد میں لیا جا سکے۔
حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم کے بجلی قیمتوں پر اعلان کا انتظار، عوامی ریلیف کی امید
8