اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہونے کے بعد آج اس میں تیزی لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چمن میں باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، جبکہ لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے، اور حکام کے مطابق اب افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 278 ہے، اور یہاں 43 کیمپس میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پذیر ہیں۔ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 647 ہے۔واضح رہے کہ 2013 سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
پاکستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز، ڈی پورٹیشن کی کارروائی شروع
8