نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے مودی حکومت نے “وقف ترمیمی بل” لوک سبھا میں پیش کردیا۔ اس پر بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے شدید تنقید کی ہے۔راہول گاندھی نے بل کا مقصد مسلمانوں کو پسماندہ کرنا اور ان کے جائیداد کے حقوق کو چھیننا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اتحادیوں کا یہ اقدام آئین پر حملہ ہے اور مسلمانوں پر براہ راست وار ہے۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ یہ بل نہ صرف مسلمانوں کے حقوق پر حملہ ہے بلکہ ہندوستان کے تصور اور مذہبی آزادی کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بل مستقبل میں دیگر برادریوں کو نشانہ بنانے کا پیش خیمہ بنے گا۔
راہول گاندھی کا مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل پر شدید ردعمل، مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی قراردیدیا
6