نیو یارک ( مانیٹر نگ ڈیسک)سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا اور اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کر دیں۔ملاقات کے دوران، عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل گوتریس نے انہیں نئے منصب پر مبارکباد دی اور کامیاب مدتِ ملازمت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کر کے اس منصب سے سبکدوش ہوئے۔عاصم افتخار احمد نے 1993 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور تین دہائیوں پر محیط اپنے سفارتی کیریئر میں یورپ، افریقہ، ایشیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف خطوں میں خدمات انجام دیں۔ وہ 2022 میں پاکستان کے سفیر برائے فرانس اور یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔انہوں نے وزارتِ خارجہ میں مختلف اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں، اور اقوام متحدہ کے نیویارک اور جنیوا دفاتر میں پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا
8