8
راولپنڈی (اباسین خبر)علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مخصوص ملاقاتوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ کچھ منتخب افراد کو ملاقات کا موقع دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے عید کی تعطیلات کے دوران کسی کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کا کہا تھا، لیکن پھر چند افراد کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔ علیمہ خان نے سوال کیا کہ کیا یہ پابندی صرف فیملی ممبران پر عائد تھی؟