محکمہ خوراک پنجاب کے 177افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض
لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا۔محکمہ خوراک پنجاب کے 177افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں 32، فیصل آباد میں 26، گوجرانوالہ میں 17اور راولپنڈی میں 16افسران کو اختیارات سونپے گئے ہیں۔اسی طرح ملتان ڈویژن میں 24، بہاولپور میں 23، ڈی جی خان میں 17، سرگودھا میں 11اور ساہیوال میں 11افسران کو اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، 177افسران ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں گراں فروشی کیخلاف کریک ڈائون کریں گے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام تک اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے تمام افسران فرائض ادا کریں گے، محکمہ خوراک سیکرٹریٹ میں افسران کی فیلڈ کارکردگی مانیٹر کی جائے گی
لاہور سمیت صوبہ بھر میں گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت
211