پبلک فنانشل مینجمنٹ ریفارمز کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ،پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونیس (پرائڈ) پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن سے سروس ڈلیوری کا معیار بہتر ہو رہا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت پبلک فنانشل مینجمنٹ ریفارمز کی سٹیرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹونیس (پرائڈ) پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید مسعود نعمان ہیڈ پبلک فنانس مینجمنٹ یونٹ سمعیہ مختار، پنجاب آ ئی ٹی بورڈ اور ٹیکس محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن سروس ڈلیوری کو بہتر بنا رہی ہے، پرائڈ کے تحت اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں اور بجٹ کی یوٹلائزیشن میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنشن ریفارمز پلان اور ای پروکیورمنٹ سے مینجمنٹ سسٹم میں مزید بہتری آئے گی، ٹیکس محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری کا جائزہ خود لیں، جہاں ضروری ہے وہاں کوالیفائیڈ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کنسلٹنٹس کا انتخاب تجربے اور تکنیکی مہارتوں کی بنیاد پر کیا جائے، محکمے خود تجویز کریں کہ انہیں کن شعبوں میں مشاورت درکار ہے
سسٹم کی ڈیجیٹائزیشن سے سروس ڈلیوری بہتر ہو رہی ہے’ مجتبیٰ شجاع الرحمان
75