پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیامِ امن کے لیے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے سنجیدہ اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے، جو کہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کا ذیلی معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد ٹل-پاراچنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے۔ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت صدیوں پرانے تنازعے کے حل کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جا رہا ہے، اور اب تک تقریبا 900 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بنکرز کی مسماری کے بعد اسلحہ جمع کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا، کیونکہ ضلع کرم میں مستقل قیامِ امن کے لیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ضروری ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
900 بنکرز مسمار،کرم میں امن کے قیام کے لیے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں:بیرسٹر ڈاکٹر سیف
12