میانمار( مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1002 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 2400 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر یہ افراد ہلاک ہوئے۔ منڈالے شہر میں سب سے زیادہ 694 افراد کی موت واقع ہوئی، جہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔اس صورتحال کے بعد پاکستانی سفارتخانوں نے میانمار اور تھائی لینڈ میں موجود اپنے شہریوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کر دیا ہے اور ہنگامی مدد کے لیے نمبرز جاری کر دیے ہیں۔اس زلزلے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں فلک بوس عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلہ 7.7 شدت کا تھا اور اس کا مرکز میانمار میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا۔
میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ: ہلاک افراد کی تعداد 1002 تک پہنچ گئی
9