اسلام آباد( اباسین خبر)رہنما جے یو آئی ف حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے اندر موجود انتشاری آوازوں کو سمجھنا ہوگا۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں، اور ضروری ہے کہ ملک میں نئے انتخابات ہوں اور آئین کی بالادستی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو چیزیں ممکن نہیں تھیں، عید کے بعد وہ ممکن ہو سکتی ہیں۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے دروازے ہر سیاسی جماعت کے لیے کھلے ہیں، اور ماضی کے برعکس پی ٹی آئی کے ساتھ تلخیاں کم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کی بیماری اور پریشانی کی وجہ جاننے کی ضرورت پر زور دیا۔رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی جماعت میں موجود انتشاری آوازوں کو سمجھنا ہوگا۔ “چلے ہوئے کارتوسوں کا نقصان ہماری جماعت کو نہیں، بلکہ پی ٹی آئی کو خود ہو گا۔” حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اگر قربانی دینی پڑی تو پی ٹی آئی کو بھی قربانی دینی ہوگی۔
جے یو آئی کے دروازے ہر سیاسی جماعت کے لیے کھلے ہیں:حافظ حمد اللہ
8