اسلام آباد( اباسین خبر)کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک چلانے کا ارادہ ہے، جس کے لیے اپوزیشن کی سوچ پر اتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے مابین سب سے زیادہ مسائل ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یو آئی کے تحفظات کو مانتی ہے مگر انہیں دور کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا، اس پر عمل نہیں ہوا۔ “حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں۔”کنوینر عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ حکومت کے پاس وفاق کو گرانے کی طاقت ہے، لیکن اختیار نہیں۔ موجودہ حالات میں حکومت خود انتشار کا شکار ہے، اور سب کو ملک کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ ایجنڈا طے کرنا ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے، اور 6 سال تک بڑے لوگ کرسیوں کے بجائے ملک کے بارے میں سوچیں۔ “اپوزیشن کو کم از کم اپنی اے پی سی کرنی چاہیے۔
پی ٹی آئی جے یو آئی کے تحفظات کو مانتی ہے مگر انہیں دور کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کرتی،شاہد خاقان عباسی
10