پاراچنار( اباسین خبر)ضلع کرم میں عید سے قبل عید مناتے ہوئے فریقین کے مابین آٹھ ماہ کے لیے امن تیگہ رکھا گیا۔ جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق یہ معاہدہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے کیا گیا۔امن تیگہ رکھنے کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے موقع پر فریقین کے مابین امن تیگہ رکھنے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کی جائے گی۔جرگہ ممبر حاجی اصغر نے بتایا کہ روڈ کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ اس اہم جرگہ میں فریقین کے عمائدین، فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
ضلع کرم میں عید سے پہلے امن تیگہ، فریقین کے مابین آٹھ ماہ کے لیے معاہدہ
9