کیلی فورنیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے مالیاتی لین دین کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پیمنٹ سروس ‘ایکس منی’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو آسانی سے مالیاتی ٹرانزیکشنز انجام دینے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ایلون مسک کی طویل خواہش کے بعد، ایکس کو چین کی وی چیٹ ایپ کی طرز پر ڈھالنے کی یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ‘ایکس منی’ سروس کے ذریعے صارفین اپنے تمام مالیاتی معاملات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر انجام دے سکیں گے، جس سے ایکس کو ایک سپر ایپ میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔سروس کا پہلا سرکاری شراکت دار ‘ویزا’ ہوگا، جس کی مدد سے صارفین ویزا ڈائریکٹ کے ذریعے رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل ہوں گے۔ ایکس منی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سروس کو منسلک کرنے اور بینک اکاونٹس میں براہ راست رقم ٹرانسفر کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔یہ سروس ابتدائی طور پر امریکا میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد قانونی اور مالیاتی منظوریوں کے مطابق دیگر خطوں میں توسیع کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے پیمنٹ سروس ‘ایکس منی’ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
7