لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سائنسدانوں نے مائیکرو ویو ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر ایک جدید ڈیوائس تیار کی ہے جو چاند پر موجود پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنا سکتی ہے۔ اس انقلابی ڈیوائس کی تیاری کے باعث سائنسدانوں نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے۔گولسٹر شائر کے مقامی ادارے نے ایک ایسا سسٹم تیار کیا ہے جو چاند کی سرزمین کے نیچے موجود پانی کو صاف کر سکتا ہے۔ یہ ڈیوائس مائیکرو ویو اور الٹرا سانڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانی میں موجود آلودہ مرکبات کو ڈیفراسٹ اور تحلیل کرنے کا کام کرتی ہے۔یہ ٹیکنالوجی خلا میں طویل مدتی مشن پر جانے والے خلا بازوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ ادارے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی کم کشش ثقل، منفی 200 سیلسیئس درجہ حرارت اور ویکیوم کی صورتحال میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، جہاں برقی توانائی کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے۔
برطانیہ کے سائنسدانوں نے چاند پر پینے کا پانی بنانے والی ڈیوائس تیار کر لی
9