کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے چار بڑے ٹیکنالوجی وژنریز، ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین اسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ ان شخصیات کے مطابق مستقبل میں ایک ایسی دنیا ہو گی جہاں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ ہو گا۔ تاہم، ایپل کے سی ای او ٹم کوک اسمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو ابھی تک تیار نہیں ہیں۔ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیسز متعارف کروا رہے ہیں، جو صارفین کو اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ ہی جسمانی ان پٹ کی ضرورت ہوگی۔ اس وقت دو انسانوں نے اس امپلانٹ کو اپنے دماغ میں لگایا ہے، جس سے اس نئے تصور کی ابتدائی فزیبلٹی ظاہر ہوتی ہے۔بل گیٹس کی حمایت میں “کیوٹک مون” اور اس کے نینو سینسر سے بھرے الیکٹرانک ٹیٹو ہیں، جو ڈیٹا اکٹھا کرنے، بھیجنے اور وصول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ ٹیٹو صحت کی نگرانی سے لے کر جی پی ایس اور مواصلات جیسے کاموں کے لیے انسانی جسم کو ایک ٹیک پلیٹ فارم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ آیا معاشرہ ان جرات مندانہ نئے ٹولز کو اپنائے گا یا وہ اسمارٹ فونز کو آنے والے برسوں تک ترجیح دیں گے۔
اسمارٹ فون کا مستقبل خطرہ کی زد میں آ گیا،مستقبل میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیس کا غلبہ ہو گا
7