کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کی زوردار آواز دور دراز علاقوں میں سنی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ دھماکے کے وقت سردار اختر مینگل اور ان کی سیاسی قیادت دھرنے میں شریک تھے، مگر وہ حملے میں محفوظ رہے۔شاہد رند نے مزید کہا کہ حکومت بی این پی کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے اور گزشتہ رات بی این پی کے وفد کی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی۔ آج بھی حکومتی کمیٹی کا سردار اختر مینگل سے رابطہ جاری ہے۔
بلوچستان کے مستونگ میں بی این پی مینگل کے دھرنے کے قریب خودکش دھماکا، سردار اختر مینگل اور قیادت محفوظ
7