ریا ض ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کر گئے ہیں۔ ایوانِ شاہی کے مطابق، ڈاکٹر مطلب کی نمازِ جنازہ جمعے کو بعد نمازِ عصر دارالحکومت ریاض کی شاہ خالد مسجد میں ادا کی گئی۔ڈاکٹر مطلب النفیسہ نے سعودی کابینہ میں قانونی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور کئی اہم سرکاری عہدوں پر کام کیا، جن میں وزیرِ مملکت اور کابینہ کے رکن کے طور پر بھی ان کی ذمہ داریاں شامل تھیں۔وہ 1937 میں القصیم صوبے میں پیدا ہوئے اور 1962 میں قاہرہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اسکالر شپ پر امریکا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ عرب میڈیا کے مطابق، ڈاکٹر مطلب 1971 سے 1975 تک امریکا میں زیرِ تعلیم رہے۔
سعودی عرب کے پہلے قانون دان ڈاکٹر مطلب النفیسہ انتقال کر گئے
15