6
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔مارکو روبیو نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔