11
کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، جس نے تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اورنگی ٹان سیکٹر 11E میں واقع ایک جنرل اسٹور میں شام ساڑھے سات بجے آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باوزر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا۔اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔