پشاور( اباسین خبر)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے پارٹی رہنما اعظم سواتی کے کرپشن کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ پشاور سے جاری اپنے بیان میں بابرسلیم سواتی نے اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے خود میڈیا پر اعتراف کیا کہ وہ صرف اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے گئے تھے۔ بابرسلیم سواتی نے کہا کہ وہ اپنا موقف بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کریں گے اور بانی پی ٹی آئی کے ہر حکم پر بلا تاخیر عمل کریں گے۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان الزامات کا جواب وہ پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکے ہیں۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اعظم سواتی کے الزمات پر بول پڑے،کر پشن کے الزامات کو جھوڑ کا پلندہ قراردیدیا
8