راولپنڈی( اباسین خبر) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز سینئر سیاستدان اعظم سواتی نے خاص پیغام کے ساتھ اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے منظم کی۔ اعظم سواتی گزشتہ چند دنوں سے ملاقات کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی ملاقات کی اجازت بھی کل دی گئی۔ اس دوران، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا دعوی کیا۔ذرائع کے مطابق، اعظم سواتی نے عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی، تاہم عمران خان نے اس بات پر کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا۔ تاہم، بشری بی بی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی ظاہر کی ہے۔آج علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات، اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے۔
اعظم سواتی کی کو شش رنگ لے آئی،علی امین گنڈا پور کی آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات متوقع
6