9
لاہور( اباسین خبر) چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث عید کے موقع پر شہریوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔لاہور میں چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے، جس سے تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ ٹکٹ کی قیمت دیکھ کر واپس جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ، چڑیا گھر میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے، جس پر شہریوں نے شکایت کا اظہار کیا ہے۔