مانٹ مونگانوئی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کہا کہ ہمارے لیے یہ سیریز مشکل تھی۔ مانٹ مونگانوئی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران بابر اعظم نے بہترین رنز بنائے، جو ایک مثبت پہلو تھا۔محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہر شعبے میں ہم سے بہتر کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ایشیائی کنڈیشنز میں بھی شاندار کھیل پیش کیا اور اس سیریز میں بھی عمدہ کرکٹ کھیلی۔کپتان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی آمد کے ساتھ کھلاڑیوں سے عمدہ پرفارمنس کی امید ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پاکستان کو 1-4 سے شکست دی تھی۔
پی ایس ایل کی آمد کے ساتھ کھلاڑیوں سے عمدہ پرفارمنس کی امید ہے: محمد رضوان
10