لاہور( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے اپنی پسندیدہ خاتون سیاست دان، وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے خفگی کا اظہار کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے نئے پیغام میں عفت عمر نے کہا کہ انہیں اکثر سوالات موصول ہوتے ہیں کہ انہوں نے سیاست پر اپنی رائے دینا کیوں چھوڑ دی۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ذاتی تجربے کے بعد ان کا خیال ہے کہ سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ عفت عمر نے پی ٹی آئی کی ناکامی کے حوالے سے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پارٹی اپنی ناکامی کو تسلیم نہیں کرتی۔اداکارہ نے مسلم لیگ ن اور وزیرِ اعلی پنجاب کی حامی ہونے کے باوجود مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے یہی کرنا تھا تو پہلے ہی کر لیتیں، آپ نے ووٹ کو عزت دینے کا دعوی کیوں کیا تھا؟ گزشتہ چند برسوں میں آپ نے اپنی سیاست کا خاتمہ کر لیا ہے، اور اس سے وہ شدید مایوس ہوئی ہیں۔عفت عمر نے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے والے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں، لیکن انہیں بتاتے ہوئے معذرت کے ساتھ کہا کہ اقتدار صرف طاقت دیتا ہے، علم نہیں۔
اب پاکستان سے سیاست ختم ہو چکی ، اقتدار صرف طاقت دیتا ہے، علم نہیں: عفت عمر بھی مریم کیخلاف بول پڑی
7