کو ئٹہ ( اباسین خبر)ترجمان حکومتِ بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر اختر مینگل اپنے موقف پر بضد رہے تو حکومت کے پاس دیگر آپشنز موجود ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران شاہد رند نے بتایا کہ حکومت نے سردار اختر مینگل کے ساتھ دو ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں سریاب روڈ پر احتجاجی مقام کی پیشکش کی تھی۔شاہد رند نے مزید کہا کہ بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بی این پی نے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، جہاں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اگر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اختر مینگل کا مطالبہ ہے کہ ان کا احتجاج ریڈ زون میں ہو، لیکن افغان مہاجرین کے معاملے پر وفاقی حکومت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی کوشش تھی کہ اس مسئلے کو سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جائے، اور اس کے لیے دونوں فریقین کو لچک دکھانی ہوگی۔
آپشنز موجود ہیں، ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی: حکومت بلوچستان کا اختر مینگل کے احتجاج پر ردعمل
9