لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنیں، سجل علی اور صبور علی نے حال ہی میں ملاقات کی۔ صبور علی اور علی انصاری کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سجل علی نے اپنی بہن اور بھانجی سے ملاقات کی۔سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ملاقات کی تصویریں شیئر کیں، جن میں دونوں بہنیں خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، تاہم دونوں نے نومولود کا چہرہ مداحوں کو دکھانے سے گریز کیا۔ سجل علی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “میری بھانجی کی آنکھیں بالکل میرے جیسی ہیں”۔سجل کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس موصول ہوئے۔یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اپنی ننھی شہزادی کا نام “سرینہ علی” رکھا تھا۔
سجل علی نے بھانجی کی آنکھیں کو اپنی آ نکھو ں مشابے قرار دے کر تصاویر شیئر کردیں
8