کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن گورننس میں بہتری کے لیے 30 سے زائد حکومتی محکموں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ مشن آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں گورننس میں بہتری کے لیے بھیجا جانے والا دوسرا مشن ہے، جو 2 ماہ بعد ملک میں آ رہا ہے۔آئی ایم ایف کے حکام وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اور ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف مشن منصوبہ بندی کمیشن، نجکاری کمیشن، آڈیٹر جنرل، نیب، ایف آئی اے، اوگرا اور دیگر اہم حکام سے بھی بات چیت کرے گا۔آئی ایم ایف کے وفد کا مقصد پاکستان کے بینکنگ سیکٹر اور کنسٹرکشن کے شعبے میں مسابقت کا جائزہ لینا ہے تاکہ ملک میں اقتصادی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
آئی ایم ایف کا پاکستان میں گورننس میں بہتری کے لیے 30 محکموں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز
7