10
پشاور( اباسین خبر)مالاکنڈ کی مین شاہراہ پر ایک مسافر کوچ الٹنے سے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سوات سے پشاور جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کر کے درگئی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔