ہملٹن( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ ہملٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان ٹیم جواب میں صرف 208 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی بیٹنگ میں مچل ہے کی 99 رنز کی عمدہ اننگ نے اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں ابتدائی پانچ کھلاڑی ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ عبداللہ شفیق ایک، امام الحق 3، بابر اعظم 1، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغا 9 رنز پر آٹ ہو گئے۔فہیم اشرف نے مزاحمت کی اور نصف سنچری مکمل کی، تاہم ان کی 73 رنز کی اننگ کے بعد پاکستان کی نویں وکٹ 174 رنز پر گر گئی۔ محمد وسیم جونیئر ایک، طیب طاہر 13 اور عاکف جاوید 8 رنز پر آٹ ہو گئے۔ حارث رف ہیلمٹ پر بانسر لگنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے، جس کے بعد نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے اور 51 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پاکستانی ٹیم میں اس میچ میں 4 تبدیلیاں کی گئیں، جن میں امام الحق، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سفیان مقیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی
8