10
نوابشاہ( اباسین خبر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ورکرز اور قیادت سے بلاول ہائوس نوابشاہ میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں ممبر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔ دوران ملاقات صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔