واشنگٹن( ہیلتھ ڈیسک)خشک آلو بخارے کا استعمال نظام ہاضمہ کے لیے مفید ثابت ہو چکا ہے، لیکن اب نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔امریکا کی جارجیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، روزانہ 5 سے 10 خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔تحقیق میں 55 سے 75 سال کی عمر کی 183 خواتین کو شامل کیا گیا تھا جنہیں مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک سال تک ان خواتین کے خون کے نمونے جمع کیے گئے اور معلوم ہوا کہ خشک آلو بخارے ہڈیوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔اس تحقیق نے ثابت کیا کہ یہ خشک پھل ہڈیوں کی کمزوری سے بچا کے لیے ایک قدرتی علاج ہو سکتا ہے۔
خشک آلو بخارے کا روزانہ استعمال ہڈیوں کی کمزوری سے بچا کے لیے موثر
10