امریکہ ( ہیلتھ ڈیسک)امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، درمیانی عمر میں غذائی عادات کو بہتر بنا کر آپ بڑھاپے میں مختلف دائمی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال، مچھلی اور دودھ سے بنی اشیا کا معتدل استعمال اور الٹرا پراسیس غذاں سے پرہیز کرنے سے 70 سال کی عمر تک اچھی صحت کے ساتھ پہنچنا ممکن ہے۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صرف 10 فیصد افراد ہی 70 سال کی عمر تک بغیر کسی بڑی بیماری کے اچھی صحت کے ساتھ پہنچے۔غذائی عادات کا اثر ہر عمر میں صحت پر پڑتا ہے اور یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ صحت مند غذا بڑھاپے میں بلڈ پریشر اور دیگر دائمی امراض سے بچا سکتی ہے۔
سبزیوں اور مچھلی کا معتدل استعمال بڑھاپے میں صحت کے مسائل سے بچا سکتا ہے: امریکی ماہرین
10