کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)دنیا بھر میں ہر سال گنج پن سے متاثر افراد اربوں ڈالرز علاج پر خرچ کرتے ہیں، لیکن کوئی بھی طریقہ علاج 100 فیصد مثر نہیں۔ تاہم، حالیہ تحقیق سے گنج پن کا مثر علاج ممکن ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔آسٹریلیا، سنگاپور اور چین کے ماہرین نے دریافت کیا کہ بالوں کی جڑوں میں موجود ایچ ایف ایس سی اسٹیم سیلز بالوں کے دوبارہ اگنے کے لیے ضروری ہیں اور ان کے لیے ایم سی ایل 1 پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ایم سی ایل 1 پروٹین کے بغیر یہ اسٹیم سیلز تنا کا شکار ہوکر مرنے لگتے ہیں، جس سے گنج پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔چوہوں پر تجربات سے یہ ثابت ہوا کہ ایم سی ایل 1 پروٹین کی غیر موجودگی میں بالوں کا اگنا رک جاتا ہے، مگر اس پروٹین کو دوبارہ متحرک کرنے سے نئے بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں۔یہ تحقیق گنج پن کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، تاہم مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس علاج کو مثر بنایا جا سکے۔یہ تحقیق جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔
گنج پن کا مو ثر علاج قریب: نئی تحقیق سے الوپ پیسا کے علاج کی امید پیدا ہو گئی
13