8
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا۔ذرائع کے مطابق، مارچ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1220 ارب روپے تھا، تاہم ایف بی آر 1113 ارب روپے ہی جمع کر سکا، جس سے 107 ارب روپے کی کمی ہوئی۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا مجموعی خسارہ 708 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں کمی سے مالیاتی صورتحال پر دبا بڑھ رہا ہے۔